معاشرت
>>
نکاح
سوال نمبر: 29315
عنوان: میرا حال ہی میں نکاح ہوا ہے ، ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے ۔ میرے شوہر مجھے اپنے ساتھ گھمانے کے لیے جانا چاہتے ہیں، لیکن میرے والد محترم اس کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ میرے شوہر کہتے ہیں کہ میری بات ماننا تم پر فرض ہے اور والد کا ماننا ہے کہ جب تک میرے گھر میں ہو تم پر میری فرمانبرداری فرض ہے ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں کہ ایسی صورت میں مجھے کس کی فرمانبرداری کرنی چاہئے؟
سوال: میرا حال ہی میں نکاح ہوا ہے ، ابھی رخصتی نہیں ہوئی ہے ۔ میرے شوہر مجھے اپنے ساتھ گھمانے کے لیے جانا چاہتے ہیں، لیکن میرے والد محترم اس کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ میرے شوہر کہتے ہیں کہ میری بات ماننا تم پر فرض ہے اور والد کا ماننا ہے کہ جب تک میرے گھر میں ہو تم پر میری فرمانبرداری فرض ہے ۔ براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں کہ ایسی صورت میں مجھے کس کی فرمانبرداری کرنی چاہئے؟
جواب نمبر: 2931501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 184=184-2/1432
شوہر آپ کو اپنے ساتھ کہاں گھمانے کے لیے جانا چاہتا ہے؟ اگر کوئی مخدوش جگہ لے جانا چاہتا ہے جہاں شریعت گھومنے کی اجازت نہیں دیتی تو والد صاحب کی بات پرعمل کریں لقولہ علیہ السلام: لا طاعةَ لمخلوقٍ في معصیة الخالق، اور اگر وہ اپنے والدین وغیرہما سے ملاقات کرانے کے لیے لے جانا چاہتا ہے تواس میں مضائقہ نہیں، شوہر لے جاسکتا ہے، والد صاحب کو منع نہ کرنا چاہیے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند