• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 149649

    عنوان: کیا مہر نکاح سے پہلے ادا کرسکتے ہیں ؟

    سوال: کیا مہر نکاح سے پہلے ادا کرسکتے ہیں نکاح سے چند منٹ پہلے جب گواہ اور ولی لڑکی کے ایجاب و قبول کے لے جاتے ہیں تو اسی وقت مہر ادا کردیتے ہیں،ہم نے بعض علماء سے سنا ہے کہ مہر نکاح سے پہلے ادا نہیں کر سکتے ۔

    جواب نمبر: 149649

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 766-667/H=7/1438

    عقد نکاح میں ایجاب وقبول کے وقت یا اس سے پہلے مہر کی ادائیگی کردی جائے تو ادائیگی درست ہوجاتی ہے، اس کی ادائیگی میں شرعاً کچھ مانع نہیں ہے، بعض علماء نے کیا فرمایا تھا؟ اگر اس کو خود ان کے قلم سے لکھواکر بھیج دیں تو اس پر غور کرکے جواب لکھ دیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند