• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 601175

    عنوان:

    بیماری چھپاكر كیے گئے نكاح كا حكم

    سوال:

    محترم ایک مسئلہ پوچھنا تھا دھوکے سے نکاح اگر کردیا جائے تو جائز ہے کہ نہیں؟ یعنی لڑکی بیمار تھی یا اس کو اندرونی ہارمونز کا مسئلہ تھا لیکن لڑکی والوں کی طرف سے شادی سے پہلے نہیں بتایا گیا، کیونکہ اگر پہلے بتادیتے تو لڑکے والے اس لڑکی شادی ہی نہیں کرتے . لڑکی والوں نے بغیر بتائے شادی کر دی. یہ تو پھر لڑکے کے ساتھ دھوکہ ہوا، آپ یہ بتائیں کہ یہ نکاح ہو گیا یا نہیں؟ یہ جائز ہے کہ نہیں؟ جزاک اللہ خیرا

    جواب نمبر: 601175

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:206-152/N=4/1442

     صورت مسئولہ میں نکاح تو ہوگیا؛ البتہ اگر لڑکی میں کوئی ایسی نسوانی بیماری ہو ، جو ازدواجی رشتہ میں رکاوٹ ہو یا کوئی ایسی بڑی بیماری ہو، جس کا علاج آسان نہ ہو تو اُسے چھپاکر لڑکی کا نکاح کردینا دھوکہ دہی ہے، جو اسلام میں جائز نہیں۔ اور اگر لڑکی میں کوئی چھوٹی موٹی یا ہلکی پھلکی بیماری یا عیب ہو تو رشتہ کی بات چیت کے دوران یا رشتہ طے کرتے وقت اس کا اظہار ضروری نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند