• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 57384

    عنوان: دبر میں وطی كرنے كا كیا كفارہ ہے؟

    سوال: میں نے پیچھے کے راستہ سے اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرنے کے تعلق سے آپ کا فتوی دوسروں کے سامنے پڑھا جس میں یہ عمل حرام کہا گیا ہے۔ لیکن آپ نے اس کا کوئی کفارہ نہیں بتایا ہے یا اس سے توبہ و استغفار کرنے کا طریقہ نہیں بتایا ہے۔ کیا اگر کوئی شخص دس دنوں کا روزہ رکھ لیتا ہے یا دس غریب لوگوں کو کھانا کھلا دیتا ہے اور اس عمل کو دوبارہ کبھی نہیں کرتا ہے، تو کیا یہ درست ہے؟

    جواب نمبر: 57384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 351-359/L=4/1436-U

    اس کا کفارہ توبہ واستغفار ہے، یعنی صدق دل سے اللہ رب العزت سے معافی مانگی جائے اور آئندہ اس طرح کی حرکت سے بالکلیہ اجتناب کیا جائے، شریعت نے اس کے کفارہ کے لیے کوئی مخصوص عمل مقرر نہیں کیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند