• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 605819

    عنوان:

    حقیقی ماموں زاد بھانجی سے نکاح درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    مجھے اپنی حقیقی ماموں زاد بھانجی سے محبت ہو گئی ہے ، میں اس سے نکاح کرنا چاہتا ہوں اور اس کے ساتھ زندگی بسر کرنے کا خواہشمند ہوں ، اسلام کی روشنی میں فیصلہ کریں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

    جواب نمبر: 605819

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1288-871/B=01/1443

     ماموں زاد بھانجی (یعنی ماموں زاد بہن کی لڑکی) سے نکاح کرنا درست ہے وہ محرمات میں داخل نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند