• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 150411

    عنوان: حاملہ من الزنا كا غیر سے نكاح؟

    سوال: اگر کوئی لڑکی ناجائز طریقے سے حمل سے ہو اور اسی حالت میں اس کا نکاح کسی اور لڑکے سے کرا دیا جائے اور نکاح کے بعد حمل ضائع کرایا جائے تو یہ نکاح ہو جاتا ہے؟ اور نکاح پر کوئی فرق تو نہیں پڑے گا؟ شکریہ

    جواب نمبر: 150411

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 926-882/M=7/1438
    صورت مسئولہ میں اگر اس حاملہ من الزنا لڑکی کا نکاح زانی کے علاوہ کسی دوسرے لڑکے کے ساتھ شرعی گواہوں کی موجودگی میں ہوجائے تو نکاح درست ہوجائے گا، اور صحت نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ھکذا فی کتب الفقہ والفتاوی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند