• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 51658

    عنوان: میں خود کفیل ہوں ، ملازمت کرتی ہوں ، حالات کی وجہ سے ا بھی شادی نہیں کرسکتی، کیوں کہ مجھے فیملی کی مدد کرنی ہے اور میری بہن ابھی کنواری ہیں ، میں پسند کرتی ہوں کسی کو۔ الحمد للہ، ہم دونوں دیندار ہیں ،ہم نکاح کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ نکاح کے بغیر ہمارا بات بھی نا جائز ہے ، کیا میرا نکاح کرنا جائز ہے؟ وہ بیرون ملک رہتے ہیں ، انٹرنیٹ پر نکاح جائز ہے؟

    سوال: میں خود کفیل ہوں ، ملازمت کرتی ہوں ، حالات کی وجہ سے ا بھی شادی نہیں کرسکتی، کیوں کہ مجھے فیملی کی مدد کرنی ہے اور میری بہن ابھی کنواری ہیں ، میں پسند کرتی ہوں کسی کو۔ الحمد للہ، ہم دونوں دیندار ہیں ،ہم نکاح کرنا چاہتے ہیں کیوں کہ نکاح کے بغیر ہمارا بات بھی نا جائز ہے ، کیا میرا نکاح کرنا جائز ہے؟ وہ بیرون ملک رہتے ہیں ، انٹرنیٹ پر نکاح جائز ہے؟

    جواب نمبر: 51658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 538-538/M=5/1435-U انٹرنیٹ کے ذریعہ براہِ راست نکاح کا ایجاب وقبول جائز نہیں،ہاں بذریعہ توکیل ہوسکتا ہے، آپ کے لیے بہتراورمناسب یہی ہے کہ اپنے ولی کی اجازت ورضامندی سے نکاح کریں اور از خود اقدام نہ کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند