• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 601369

    عنوان:
    2011 میں 25000 اور دو اشرفی مہر طے ہوا تھا‏، آج كی تاریخ میں كتنا دینا ہوگا؟

    سوال:

    میری شادی 2011ء میں ہوئی تھی اس وقت نکاح میں 25000 روپئے اور دو اشرفی مہر تھا، اس لیے، براہ کرم، مجھے بتائیں کہ ابھی مہر کتنا دینا پڑے گا؟ شکریہ

    جواب نمبر: 601369

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 246-170/D=04/1442

     جو مہر طے کیا گیا تھا وہی دینا ہوگا یعنی موجودہ انڈین کرنسی سے 25000/ روپئے اور دو اشرفی۔ اشرفی جو مراد ہو اس کی قیمت سنار کے یہاں سے معلوم کرلیں، جس وقت ادا کریں گے اس وقت اشرفی کی جو قیمت ہوگی وہ قیمت دیں یا بعینہ اشرفی ہی دیدیں ، دونوں جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند