• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 55475

    عنوان: اگر کسی ہندو عورت نے کسی مسلمان بچے کو اپنا دودھ پلایا ہو تو اس کا کیا مسئلہ ہوگا؟

    سوال: اگر کسی ہندو عورت نے کسی مسلمان بچے کو اپنا دودھ پلایا ہو تو اس کا کیا مسئلہ ہوگا؟

    جواب نمبر: 55475

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1224-974/D=11/1435-U کافرہ عورت کا دودھ پاک ہے، بچے کو پلانا گناہ نہیں ہے بلکہ جائز ہے لیکن جہاں تک ہوسکے مسلمان دین دار عورت سے پلوایا جائے، کیونکہ کافرہ کا دودھ پلانے کی وجہ سے اس کے برے اخلاق وعادات بچے کے اندر سرایت کرسکتے ہیں۔ ولا ینبغي للرجل أن یدخل ولدہ إلی الحمقاء لترضعہ لأن النبي صلی اللہ علیہ وسلم نہی عن لبن الحمقاء ”وقال اللبن یعدی“۔ (البحر الرائق: ۳/ ۳۸۷)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند