• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 59136

    عنوان: کیا بھائی کی بیوی محرم ہے ؟

    سوال: (۱) کیابھائی کی بیوی محرم ہے جب کہ بھائی کے ساتھ ایک ساتھ رہا جائے؟ (۲) اگر ان کی بیوی کا انتقال ہوجاتاہے کیا میں بھائی ہونے کے ناطے ان کی بیوی کو آخری مرتبہ دیکھ سکتاہوں؟ (۳) اگر بھائی کی بیوی ہماری ماموں یا چچا کی لڑکی ہو تو کیا اس صورت میں وہ ہم سب بھائیوں کے لیے محرم ہوگی؟ (۴) کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ لڑکا یا لڑکی کے لیے تمام محرم کون کون ہیں؟

    جواب نمبر: 59136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 703-703/M=7/1436-U

     (۱) بھائی کی بیوی، دیور یا جیٹھ کے لیے نا محرم ہے رہائش مشترک ہو یا الگ الگ اور نامحرم سے پردہ لازم ہے۔ (۲) نہیں، دیکھنا جائز نہیں ہے۔ (۳) ماموں یا چچا کی لڑکی بھی نامحرم ہے اور اس سے پردہ ہے۔ (۴) جس سے نکاح دائمی طور پر ناجائز اور حرام ہو وہ محرم ہے، لڑکے کے لیے ماں، بہن، پھوپھی، خالہ، بھانجی، اور بھتیجی، ساس محرم ہیں اور پھوپھی زاد بہن، چچا زاد بہن، خالہ زاد بہن اور ماموں زاد بہن یہ نامحرم ہیں، لڑکی کے لیے، باپ، بھائی، چچا، ماموں، سسر یہ لوگ محرم ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند