• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 156997

    عنوان: کیا شادی کارڈ پر دلہن کا نام لکھنا كیا ہے ؟

    سوال: کیا شادی کارڈ پر دلہن کا نام لکھنا جائز ہے ؟

    جواب نمبر: 156997

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:344-243/sn=4/1439

    عورت چھپانے کی چیز ہے، اس کا تقاضا ہے کہ بلا ضرورت اس کی ذات یا اس کے نام کو ظاہر نہ کیا جائے اور شادی کارڈ پر دلہن کا نام ذکر کرنے کی کچھ ضرورت نہیں ہے؛ لہٰذا شادی کارڈ پر دلہن کا نام لکھنا مناسب نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند