• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 44099

    عنوان: شراب کی خالی بوتلیں بیچنے والے كے گھر رشتہ كرنا كیسا ہے؟

    سوال: ایک شخص کا کاروبار ایسا ہے کہ وہ شراب کی خالی بوٹل اکٹھا کرے کمپنی کو بھیج دیتاہے تو یہ کاروبار جائز ہے یا نہیں؟ کیوں کہ اس گھر میں مجھے اپنی لڑکی کا رشتہ طے کرنا ہے، کارو بار کے حساب سے اس جگہ رشتہ طے کرنا صحیح ہے یا نہیں؟اس بارے میں آپ کی رائے جاننی ہے۔

    جواب نمبر: 44099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 403-222/L=3/1434

    شراب کی خالی بوتل کو اکٹھا کرکے شراب کی کمپنی کو فروخت کرنا تاکہ وہ دوبارہ اس میں شراب بھر کر سپلائی کرے مکروہ تنزیہی ہے، کیونکہ اس میں ایک طرح کا معصیت پر تعاون ہے، اور اس سے حاصل آمدنی بھی پاکیزہ نہیں ہے۔ اس لیے اگر اس گھر کا خرچہ صرف اسی سے چلتا ہو تو وہاں رشتہ کرنا مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند