• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 35738

    عنوان: كیا ذات برادری میں ہی شادی کرنا لازم وضروری ہے؟

    سوال: کیا قریشی لڑکا منصوری لڑکی سے شادی کرسکتاہے؟یہ غلط تو نہیں ہے؟اور کیااسلام میں اپنی ذات برادری میں ہی شادی کرنا صحیح ہے؟ براہ کرم، سوال کا جواب دیں۔

    جواب نمبر: 35738

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 80=35-1/1433

    اسلام میں ذات برادری میں ہی شادی کرنا لازم وضروری نہیں، ہے، لڑکی ولڑکے کے اولیاء باہمی رضامندی سے غیرکفو میں بھی نکاح کرسکتے ہیں، قریشی لڑکا منصوری لڑکی سے شادی کرسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند