معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 171007
جواب نمبر: 17100701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1095-938/L=10/1440
صورتِ مسئولہ میں نکاح تو برقرار ہے؛ البتہ زوجین پر توبہ واستغفار اور بیوی کے لیے اس اجنبی شخص سے پردہ کرنا ضروری ہوگا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
ایک
لڑکا ہے جو کہ شادی شدہ ہے، اس کے ایک بچہ بھی ہے۔ وہ جہاں پر کام کرتاہے وہاں پر
اس کو ایک لڑکی سے محبت ہوجاتی ہے۔ اور دونوں میں جسمانی تعلقات ہوجاتے ہیں، مگر
دونوں میں صحبت نہیں ہوتی ہے۔ تو کیا وہ دونوں لوگ ایک دوسرے کے نکاح میں آگئے
ہیں؟مگر اب دونوں میں اتنا لگاؤ ہوگیا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے الگ ہونے کے لیے تیار
نہیں ہیں۔ اب اگر اس لڑکی پر کوئی رشتہ آجاتاہے تو کیا کرنا چاہیے؟مگر لڑکی نے اس
لڑکے کو اپنا شوہر قبول کرلیا ہے اور لڑکے نے بھی اس کو اپنی بیوی قبول کرلیا ہے۔
اس کا اقرار انھوں نے خط میں بھی لکھ کر کردیا ہے۔ اگر اس لڑکی کی شادی ہوتی ہے تو
کیا اس شادی شدہ لڑکے کو اسے روکنا چاہیے، کیوں کہ وہ تو اسے اپنانا چاہتا ہے، اور
لڑکی بھی اسے ہی چاہتی ہے؟ اگر ایسا ہوتا ہے تو جو لڑکا اس سے نکاح کرے گا اس کی
تو دین او ردنیا خراب ہوجائے گی، کیوں کہ اسے اس بارے میں کچھ نہیں پتہ ہوگا۔ اور
کیا شادی شدہ لڑکے کو اپنی بیوی سے نکاح کرنے کی اجازت لینی ہوگی؟ اس پورے مسئلہ
کو قانونی یعنی شریعت کے حساب سے صحیح کرنے کے لیے لڑکے اور لڑکی کو اور دنوں کے
گھر والوں کو کیا کرنا ہوگا؟ برائے کرم جلد سے جلد شریعت کی روشنی میں اس مسئلہ کو
حل کرکے بھیجیں۔
شوہر مہر ادا نہ كرسكا تھا اور بیوی كا انتقال ہوگیا، اب شوہر كیا كرے؟
3514 مناظرمیرا سوال یہ ہے کہ میرے والد نے میرے لیے
میری بہن کے بدلے میری شادی طے کی ہے۔ اگرمہر ادا کی جائے تو پھر نکاح صحیح ہوگا یا
نہیں؟ او رشغار کا کیا مطلب ہے؟
کیا اسلام محبت کی شادی کی اجازت دیتا ہے؟
جوان سگی ممانی کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہے،کیا بھانجہ ممانی سے نکاح کرسکتاہے؟
(۱)آج کل جو ولیمہ ہوتا ہے اس میں مرد کا آدھا مال اور عورت کا آدھا مال لگتا ہے کیا یہ دعوت جائز ہے؟ (۲)اگر لڑکا جوڑے کی رقم لیا ہو اوراس پیسے سے ولیمہ کیا تو کیا حکم ہے؟ (۳)اگر لڑکا لڑکی والوں سے پیسہ لے کر یوں کہے کہ تم کو نکاح کی دعوت کرنے کی ضرورت نہیں وہی پیسہ دے دو ہم ہمار ا کچھ پیسہ ڈال کر ولیمہ کرلیں گے۔ کیا یہ دعوت کھانا جائز ہے؟ (۴)نکاح کی دعوت اگر لڑکی والوں نے کی تو کیا کھانا جائز ہے؟
5476 مناظر