• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 36696

    عنوان: کیا طلاق ہوجاتی ہے

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ اگر عورت کی مرضی نہ ہو اور مجبوراً شوہر کے ساتھ ہمبستری کرے تو کیا اس سے نکاح ٹوٹ جاتاہے ؟ مطلب یہ ہے کہ عورت اپنے شوہر سے پیار نہیں کرتی صرف اللہ کے خوف سے شوہر سے ہمبستر ہوجاتی ہے۔

    جواب نمبر: 36696

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 360=376-3/1433 نکاح اس سے نہیں ٹوٹتا، اسے پیار کرنے کی کوشش کرنی چاہیے، خواہ کچھ تکلف ہی کرنا پڑے، اللہ تعالیٰ کے انعامات شوہر کی مہربانیوں اور دیگر خوبیوں پر نظر رکھتے ہوئے محبت پیدا کرنے کی کوشش کرے، اگر پھر بھی پیدا نہ ہو اور محض خوف خداوندی اور حقوق زوج کی ادائیگی کے خیال سے ہمبستری پر آمادہ ہوگی تو اس میں ثواب زیادہ ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند