• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 604672

    عنوان: رخصتی کے وقت دوبارہ نکاح پڑھانا؟

    سوال:

    اگر منگنی میں باقاعدہ گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول ہوجائے تو کافی مدت(ڈھائی سال) کے بعد رخصتی کے وقت دوبارہ نکاح باندھنا ضروری ہے یا نہیں ؟

    جواب نمبر: 604672

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1030-684/B=10/1442

     جب منگنی کے وقت باقاعدہ دو شرعی گواہوں کے سامنے ایجاب و قبول ہوگیا تھا تو شرعاً عقد نکاح صحیح ہوگیا۔ ڈھائی سال کے بعد رخصتی کے موقعہ پر دوبارہ نکاح کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلا نکاح کافی اور وافی ہے۔ دوبارہ نکاح کئے بغیر رخصتی کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند