• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 606563

    عنوان:

    مرد کا اپنی سمدھن سے اور لڑکی کا اپنی سوتیلی ماں کے بھائی سے نکاح درست ہے یا نہیں؟

    سوال:

    سوال : سوال نمبر 1۔اسلم سوال کرتا ہے کہ کیا میرے بیٹے کی ساس یعنی ( بہو کی ماں) جو کہ بیوہ ہے اس کے ساتھ میرا نکاح درست ہو گا؟

    سوال نمبر 2۔ ساجد کی پہلی بیوی سے جو بیٹی ہے اس کا نکاح دوسری بیوی کے بھائی سے کرنا چاہتا ہے ، کیا یہ درست ہو گا؟

    جواب نمبر: 606563

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 233-176/D=03/1443

     (۱) یہ سمدھی اور سمدھن کا نکاح ہے جو کہ جائز ہے۔ (فتاوی محمودیہ: 15/279، جدید)

    (۲) یہ سوتیلی ماں کے بھائی سے نکاح ہے، یہ جائز ہے۔ (مستفاد از فتاوی محمودیہ: 15/271-272، کتاب النکاح، باب من یحل نکاحہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند