• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 66372

    عنوان: چھ سال کے بیٹے کابوسہ لینے سے حرمت مصاہرت نہیں پیدا ہوتی

    سوال: مجھے حرمت مصاہرت کے بارے میں معلومات ہوئی ہیں، اب مجھے اس سے اتنا ڈر ہوگیا ہے کہ میں اپنے چھ سال بیٹے کا بوسہ لینے اور اس گلے لگانے سے ڈرتی ہوں۔براہ کرم، میری رہنمائی فرمائیں ، کہیں میرا بیٹا یہ نہ محسوس کرلے کہ اس کی ماں کو اس سے الرجی ہوگئی ہے، جب کہ میں اپنے بیٹے کو ماں کی محبت کی وجہ سے گلے لگانا چاہتی ہوں اور اب میں ڈر رہی ہوں۔میں اس کے ہاتھ دھکیل دیتی ہوں جب کبھی وہ میرے پاس آتاہے۔ براہ کرم، میری مدد کریں۔

    جواب نمبر: 66372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 769-600/D=9/1437

     

    چھ سال کے بیٹے کابوسہ لینے سے حرمت مصاہرت نہیں پیدا ہوتی۔ حرمت مصاہرت کے لیے شہوت کے لائق ہونا ضروری ہے، لڑکی ۹/سال کی عمر میں شہوت کے لائق ہوتی ہے اور لڑکا ۱۲/۱۳سال کی عمر میں شہوت کے لائق ہوتا ہے جسے مراہق کہتے ہیں۔ لہذا ۶/۷سال کے بیٹے کو گلے لگانے اور بوسہ دینے میں حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند