• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11981

    عنوان:

    میں آپ کو صاف صاف بتاتی ہوں کہ آپ بہت اچھے اور بہت اللہ والے ہیں میرے لیے دعا کرنا۔میرا سوال درج ذیل ہے:

     میں ایک لڑکی ہوں سترہ سال کی او رکسی سے محبت کرتی ہوں اور وہ بھی کرتا ہے صاف محبت لیکن کسی کو نہیں پتہ صرف اس کو او رمجھ کو وہ میرے گھرانے کا نہیں ہے۔وہ شادی کرنا چاہتا ہے۔ لیکن اب میں نے اس سے تعلق ختم کردئے کیوں کہ مجھے پتہ ہے میرے امی اور ابو ہماری شادی نہیں کرائیں گے الٹا اس لڑکے کی بے عزتی بھی کریں گے اور میری بھی۔ اس وجہ سے میں نے اس سے تعلق ختم کرلیا۔اب آخر میں شادی اور جگہ ہوگئی۔ تو ہم لوگ یعنی میں اور جس سے میں محبت کرتی ہوں اس کے ساتھ میں جنت میں مل سکتی ہوں، ملنے کا یہ مطلب کہ ہم دونوں اگر دنیا میں نہ ملے اور ہم دونوں کی اور کہیں شادی ہوجاتی ہے تو کیا ہم دونوں جنت میں اکٹھا ہو سکتے ہیں؟ برائے کرم مجھے بتادیں اور مجھے ایسی دعا بتائیں کہ وہ لڑکا مجھے مل جائے او رہم ہنسی اور خوشی سے ہم دونوں دنیا اور جنت میں اکٹھے رہیں (ان شاء اللہ) ۔ برائے کرم مولانا صاحب میرے لیے دعا کریں او رجلدی جواب دیں، دعا کی بہت ضرورت، ایک بہت ہی گناہ گار لڑکی۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11981

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 832=696/د

    آپ نے بہت اچھا کیا کہ اس لڑکے سے تعلق ختم کردیا۔ آئندہ بھی کسی قسم کا تعلق بات چیت کرنے ملاقات کرنے کا ہرگز نہ نہ رکھیں، یہی جنت میں جانے کا راستہ ہے، جنت میں اللہ تعالیٰ انسان کی ہرخواہش پوری فرمائیں گے، اور کسی چیز کے نہ ملنے کی حسرت وہاں پیدا نہ ہوگی، آپ اس وقت جنت میں جانے کا راستہ اور طریقہ اچھے طور پر اختیار کریں، اعمال صالحہ نماز روزہ کی پابندی، گناہوں سے پوری احتیاط رکھیں، اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کی فکر وکوشش کریں، جہنم سے محفوظ رہنے اور جنت میں داخلہ کی دعا کریں، عورت کے لیے حدیث میں آیا ہے کہ جس عورت نے پانچ وقت کی نماز پابندی سے پڑھ لی رمضان کے روزے رکھ لیے (اور دیگر فرائض کی ادائیگی کے ساتھ) اپنے شوہر کی اطاعت وفرماں برداری اختیار کی۔ اللہ تعالیٰ اسے اختیار دیں گے کہ جنت کے روز جس دروازے سے داخل ہونا چاہے داخل ہوجائے۔ آپ کے لیے اس وقت جنت کا راستہ اپنے شوہر کی اطاعت وفرمانبرداری اور اس سے محبت کرنا بھی ہے، فی الحال آپ جنت میں داخلہ کی فکر کریں دوسری فکروں کو چھوڑدیں کہ اس سے بڑھ کر کوئی فکر نہیں ہے۔ ہم آپ کے لیے دعا کرتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند