• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 21705

    عنوان: عدت میں دوسرے شخص کے ساتھ نکاح نافذ ہوتا ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں! تو دونوں کے تعلقات کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    سوال: عدت میں دوسرے شخص کے ساتھ نکاح نافذ ہوتا ہے یا نہیں ؟ اگر نہیں! تو دونوں کے تعلقات کے بارے میں کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 21705

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):722=501-6/1431

    عدت کی حالت میں نکاح نافذ نہیں ہوتا بلکہ باطل ہوتا ہے، اس لیے اگر کسی نے عدت کے اندر نکاح کرلیا تو لڑکا اور لڑکی کو چاہیے کہ علاحدگی اختیار کرلیں اور عدت ختم ہوجانے کے بعد دوبارہ نکاح کریں۔ اور اس نکاح کے بعد ان دونوں نے جو جنسی تعلقات قائم کیے اس پر صدق دل سے توبہ واستغفار کریں کیوں کہ یہ زنا ہوا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند