• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 11602

    عنوان:

    کورٹ میں شادی کرنے کا کیا حکم ہے، جب کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کے والدین کو علم بھی نہ ہو، او روہ دونوں چھپ کر شادی کرلیں؟

    سوال:

    کورٹ میں شادی کرنے کا کیا حکم ہے، جب کہ لڑکا اور لڑکی دونوں کے والدین کو علم بھی نہ ہو، او روہ دونوں چھپ کر شادی کرلیں؟

    جواب نمبر: 11602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 367=336/ب

     

    اسلام میں نکاح کے لیے دو مسلمان گواہوں کے سامنے میاں بیوی کا ایجاب وقبول ہونا ضروری ہے۔ اس کے بغیر نکاح منعقد نہیں ہوتا۔ پھر ماں باپ کو ناراض کرکے جو شادی کی جاتی ہے، اس میں خیر وبرکت نہیں ہوتی۔ وہ رشتہ جلد ہی ٹوٹ جاتا ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے: أَعْلِنوا النکاحَ یعنی نکاح کا اعلان کرو، یعنی چوری چھپے نکاح نہ کیا کرو۔ چوری چھپے نکاح کرنا حدیث کے خلاف ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند