معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 21849
اگر ہم کسی لڑکی سے بنا ماں باپ کی اجازت سے نکاح کرلیں تو کوئی بات تونہیں ہوگی؟
اگر ہم کسی لڑکی سے بنا ماں باپ کی اجازت سے نکاح کرلیں تو کوئی بات تونہیں ہوگی؟
جواب نمبر: 2184928-Aug-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 770=615-5/1431
اگر آپ کفو ہیں اور لڑکی بالغہ ہے تو نکاح کی گنجائش ہے، مگر بغیر اولیاء کی اجات کے عقد کرنا مصالح نکاح کے خلاف ہے، لہٰذا ایسا اقدام ہرگز نہ کریں اور اگر آپ کفو نہیں ہیں تو لڑکی کے اولیاء کی رضامندی کے بغیر نکاح نہ کریں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
تبلیغی
جماعت والے کہتے ہیں کہ اس راستہ میں نکلو گے تو ایک نماز پڑھنے پر سات لاکھ
نمازوں کا ثواب ملے گا ،اور مسجد نبوی میں پڑھو گے تو ستر ہزار نمازوں کا ثواب ملے
گا۔ کیا ان کی یہ بات صحیح ہے؟ (۲)اگر
کسی نے زناکاری کی اور اس سے اولاد پیدا ہوئی تو یہ اولاد حرام کی ہوئی اورجب اس
اولاد کی شادی ہوگی تو جب ان سے اولاد یں ہوں گی اور ان کی شادی ہوتی رہے گی تو کیا
وہ بھی حرام کی اولاد کہلائیں گی چاہے وہ اولاد لڑکی ہویا لڑکا؟
بہت ضروت ہونے پر کیا کوئی اپنے جسم سے ضرورت کو قابو میں کرسکتے ہیں؟ اس طرح کرنے سے ضرورت ختم ہوجاتی ہے؟
2470 مناظراگر کوئی شیعہ لڑکا یہ عقیدہ رکھے کہ قرآن مسخ نہیں کیا گیا ہے اور اس میں ترمیم نہیں کی گئی ہے یہ کہتے ہوئے کہ اللہ نے قرآن کی ذمہ داری لی ہے اور کوئی شخص اس میں کوئی تبدیلی نہیں کرسکتا ہے۔ اس کا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ خدا ہیں۔ اس کا یہ بھی عقیدہ نہیں ہے کہ حضرت جبرئیل علیہ السلام نے وحی لاتے ہوئے غداری کی۔ وہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا پر لعن و طعن نہیں کرتا ہے اور ان کا احترام کرتا ہے اورتمام صحابہ کرام کا احترام کرتا ہے، وہ کسی صحابہ کرام کوگالی نہیں دیتا ہے۔ میں اس کو گزشتہ نوسالوں سے جانتی ہوں اور اس کے گھر والوں کو بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں اورمجھے ان کے عقائد میں کوئی غلط چیز نہیں ملی ہے۔ ان تمام حقائق کوجانتے ہوئے کیا اس سے شادی کرنا جائزہے؟
2533 مناظراگر عورت شوہر کی اجازت کے بغیر میکہ کو چلی جاتی ہے تو کیا شوہر پر اس کا نان و نفقہ واجب نہیں؟
12208 مناظرمیری
ایک کزن ایک سکھ لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوگئی۔ اس نے اس کو اسلام کی جانب راغب
کیا اور اس نے اسلام قبول کیا۔ نکاح کے بعد ان کے دو بچے بھی ہوئے۔ جب اس بات کا
یقین ہوگیا ہے کہ وہ اب زیادہ بچوں کی پیدائش برداشت نہیں کرسکتی ہے تو یہ
لڑکادوبارہ اپنے پرانے عقائد اور مذہب کی طرف چلا گیا۔ کیا میری کزن کو اس کے ساتھ
رہنا چاہیے؟ کیا وہ جماع جس کو انھوں نے کیا حلال ہوگا یا یہ زنا ہوگا؟ کیا اس کو
اس لڑکے کو طلاق دے دینا چاہیے؟ اور اگر اس کو بچوں کی تحویل نہ ملے تو اس کو کیا
کرنا چاہیے؟ وہ لوگ مسلمان نہیں ہوں گے،تو کیا اس کے بچوں کے غیر مسلم ہونے کی وجہ
سے اس کو اس کا گناہ ملے گا؟برائے کرم مشورہ عنایت فرماویں۔
چچا کا لڑکی سے نکاح کی اجازت لینا؟
1653 مناظرکیا ہونے والے شوہر سے شادی سے پہلے فون پر بات کرسکتے ہیں؟ قرآن اورحدیث کے حوالہ کے ساتھ بتائیں۔
2759 مناظر