معاشرت >> نکاح
سوال نمبر: 171486
جواب نمبر: 17148601-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1159-987/L=10/1440
شرعاً ایک مرد کے لیے بیک وقت چار عورتوں سے نکاح کی اجازت ہے ؛اس لیے اگر آپ دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں تو کرسکتے ہیں ؛البتہ اگر پہلی بیوی کا معاملہ لٹکا ہوا ہو تو اس کو حل کرلیں یا تو اس کو طلاق وغیرہ کے ذریعہ آزاد کردیں تاکہ خود اس کو دوسری جگہ نکاح کرنے کا اختیار ہوجائے یا اس کو واپس لاکر دونوں بیویوں کو ساتھ رکھیں اور ان کے ساتھ کھانے پینے ،لباس دینے اور رات گزارنے میں عدل ومساوات کا معاملہ کریں ،دوسری شادی کرکے پہلی بیوی کو لٹکاکر رکھنا جائز نہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
والدہ کو کیسے راضی کیا جائے؟
2621 مناظرمیں ایک احمدی گھرانے سے تعلق رکھتی ہوں۔ میں نے بہت زیادہ تحقیق اور ریسرچ کے بعد اسلام قبول کرلیا ،اور اپنے اسلام کو اپنے والدین کے سامنے ظاہر کیا۔ میرے اوپر میرے والدین کی طرف سے بہت شدید دباؤ ہے کہ میں پھر بدل جاؤں۔ لیکن میں یہ کسی بھی قیمت پر نہیں کروں گی۔میرے والدین کہتے ہیں کہ وہ میری شادی مسلمان میں نہیں کرسکتے ہیں کیوں کہ وہ احمدی ہیں۔اسلام کی طرف میرے سفر کے دوران ایک شخص جو کہ میرے ٹیچر تھے اورمیں ان کوبھائی کہتی تھی انھوں نے اس نیک کام میں میری مدد کی۔ میرے گھروالوں نے میرے اوپر الزام لگایا کہ یہ سب میں نے ان (ٹیچر)کے لیے کیا ہے لیکن اللہ بہتر جانتاہے کہ میں نے اس کو آخرت کے لیے کیاہے۔ میں نے اپنے والدین سے کہا کہ اگر میری شادی مسلمان سے کرنے میں کوئی پریشانی ہے توآپ لوگ میری شادی میرے ٹیچر سے کردیجئے (ہماری عمر کا فرق صرف چند سال ہے اور ہم دونوں بیس سے تیس سال کے درمیان میں ہیں)۔ ان (ٹیچر) کو میں اپنا بھائی تصور کرتی تھی اور اب بھی بھائی تصور کرتی ہوں۔ میرے والدین کا خیال ہے کہ اگر وہ میری شادی میرے ٹیچر سے کریں گے تومیرا اور میرے ٹیچر کا جو بھائی بہن کا پرانا تعلق ہے وہ خاندان اور سوسائٹی میں میرے والدین کی عزت کو کم کردے گا۔میں صرف ایک مسلم خاندان کو جانتی ہوں اور وہ میرے ٹیچر کا خاندان ہے۔میں ان حالات میں کیا کروں؟ کیا میں اپنے ٹیچر سے شادی کرلوں (جن کے ساتھ مجھے بیوی کا تعلق قائم بہت مشکل معلوم ہوتا ہے) یا کسی دوسرے مسلم گھر انے کا انتظار کروں؟آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ ایک ایسی مسلم لڑکی کے لیے جس کے گھر والے احمدی ہوں اپنی شادی کے لیے کوئی لڑکا تلاش کرنا بہت ہی مشکل ہے۔ برائے کرم بہت جلد میرے سوالوں کا جواب عنایت فرماویں۔
2462 مناظرلڑکا
اور لڑکی ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن لڑکی کے ماں باپ دنیاوی وجوہات (پیسہ،
مرتبہ) کی وجہ سے نہیں مانتے تھے۔ لڑکی نے ایک منھ بولے بھائی کو ولی متعین کرکے
اس لڑکے سے دو گواہوں کے سامنے نکاح کرلیا۔لڑکا لڑکی نے شادی کو مکمل بھی کردیا، لیکن
پھر لڑکا پردیس چلا گیا۔ دو سال میں صرف تین مہینے لڑکا لڑکی ساتھ رہے ہیں۔ ان
دونوں کو ملے ہوئے تقریباً ایک سال ہوگیا ہے۔ لڑکی کے والد نے شادی کو غیر شرعی او
رماننے سے انکار کردیا ہے کیوں کہ ان کے مطابق ان کی رضا نہیں تھی اور نہ ہی ابھی
ہے۔ شادی کو عام نہیں کیا گیا تھا۔ (۱)کیا یہ نکاح ابھی بھی منعقد ہے یا یہ
خارج قرار پاگئی ہے؟ (۲)اگر
لڑکی خلع مانگے تو کیا وہ اللہ کی پکڑ میں آئے گی آخرت میں؟ (۳)اگر لڑکی خلع مانگے تو کیا
بعد میں بنا حلالہ پھر سے اسی لڑکے سے شادی کرسکتی ہے، اگر والدین کی رضا ہو جائے
تو؟
کیا گھر داری یعنی کھانا پکانا ،صفائی، بچوں کی پرورش، شوہر کی خدمت وغیرہ یہ سب کچھ بیوی کی ذمہ داری نہیں ہے؟ اگر نہیں ہے، تو پھر کس کے ذمہ ہے؟ کیوں کہ مردوں کو زیادہ تر اوقات کو گھر سے باہر ہی گزارنے ہوتے ہیں، یعنی معاش وغیرہ کے سلسلہ میں۔ اگر یہ سب کا م بیوی نہیں کرے گی تو پھر گھر کا نظام تو نہیں چل سکے گا۔اس سلسلہ میں اسلام کیا سنت طریقہ بتاتا ہے؟
10001 مناظرحق مہر کیا ہے؟ کیا یہ معاف بھی ہوسکتا ہے جیساکہ نکاح کے بعد شوہر مہر معاف کراتا ہے؟
7033 مناظرایک
لڑکا اور ایک لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اور ایک دوسرے سے نکاح کرنا چاہتے ہیں۔
جب لڑکا اس تجویز کو اپنے گھر پر رکھتا ہے تو اس کی ماں کہتی ہے کہ اس نے اس لڑکی
کو دودھ پلایا ہے۔ اس بات سے لڑکا بہت زیادہ مایوس ہوگیا۔اس لیے اس نے لڑکی کی ماں
سے تحقیق کی کہ اس نے اس بات کو اس سے کیوں نہیں بتایا۔ لڑکی کی ماں نے جواب دیا
کہ ، [ہاں تمہاری ماں نے ایک مرتبہ مجھ سے اس کے بارے میں کہا تھا جب تم دونوں
چھوٹے بچے تھے لیکن اس وقت میں نے اس بات کو رد کردیا تھا اس بنیاد پر کہ لڑکی میرا
دودھ ہی نہ پی سکی تو پھر اس نے کیسے تمہارا دودھ پیا؟ لڑکی کی ماں بیان کرتی ہے
کہ میں نے یہ بات اس وجہ سے کہی کہ لڑکی کی پیدائش نو مہینہ کے بجائے صرف سات ماہ
میں ہوئی اور وہ اتنی زیادہ کمزور تھی کہ وہ اپنی ماں کا دودھ نہیں پی سکی۔اس کو
روئی کے گولے سے یا چمچہ کی مدد سے دودھ پلانا پڑتا تھا۔ دوبارہ کوئی اور نہیں تھا
جو کہ گواہی دیتا کہ ...
ہماری ایک بہن یہ جاننا چاہتی ہے کہ کیا اسلام میں بغیر شادی کے پوری زندگی گذارنا درست ہے؟ اسے یقین ہے کہ وہ اس حال میں زیاہ عبادت کرسکتی ہے اور اسے شوہر کی نافرمانی کا کوئی خوف نہیں رہے گا۔ وہ پنج گانہ نماز اداکرتی ہے ، تہجد پڑھتی ہے اور ہر پیر اور جمعرات کو روزے رکھتی ہے۔ براہ کرم، جوا ب دیں۔
1995 مناظررشتہ طے ہوجانے کے بعد بلاوجہ تاخیر نہیں کرنی چاہئے
2168 مناظر