• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 55335

    عنوان: میں دہلی میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتاہوں اور میری امی ابا دربھنگہ میں گاؤں میں رہتے ہیں، وہ لوگ دہلی آکر ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے اور نہ ہم ملازمت چھوڑ کر وہاں جاسکتا۔۔۔۔

    سوال: میں دہلی میں اپنی بیوی کے ساتھ رہتاہوں اور میری امی ابا دربھنگہ میں گاؤں میں رہتے ہیں، وہ لوگ دہلی آکر ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے اور نہ ہم ملازمت چھوڑ کر وہاں جاسکتے ہیں، میری امی کی طبیعت خراب رہتی ہے، اور وہ اکیلے ہی گاؤں میں پریشان رہتی ہے ، کیا میں ایسے میں والدین کا نافرمان شمار ہوں گا؟ یا کوئی آسان شکل تجویز فرمائیں کیوں کہ میری بیوی میرے بغیر رہنا نہیں چاہتی گاؤں اور میں وہاں رہ نہیں سکتا۔

    جواب نمبر: 55335

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1340-1328/N=11/1435-U اگر آپ کے امی، ابا دہلی آکر آپ کے پاس رہنے کے لیے تیار نہیں ہیں اورآپ کی بیوی آپ کے بغیر گاوٴں میں نہیں رہ سکتی اور آپ ملازمت کی وجہ سے گاوٴں جاکر نہیں رہ سکتے تو آپ گاوٴں میں والدہ کے لیے کسی با تنخواہ ملازمہ کا نظم کردیں جو آپ کی والدہ کے گھریلو کام کاج آکر کردیا کرے اور ان کی دیکھ بھال بھی کرلیا کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند