• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 8227

    عنوان:

    کیا ثیاب بذلہ میں بھی صدقہ فطر واجب ہے جب وہ زائد از ضروریات ہوں؟ کتنی مقدار ہے کہ اس سے استعمال ہونے والے کپڑے زائد ہوں تووہ موجب صدقہ فطر اور موثر فی نصاب حرمان الزکوة ہو؟ اور کیا سردی کے لیے رکھے ہوئے کپڑے زائد از ضروریات ہیں حتی کہ شمار ہوں حرمان الزکوة سے اور وجوب صدقہ فطر سے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8227

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2084=1594/ب

    ثیاب بذلہ کی وجہ سے صدقہ فطر واجب نہیں۔ اور سردی کے لیے جو کپڑے بناکر رکھے ہیں اوراستعمال کے لیے رکھے ہیں۔ اس میں بھی صدقٴ فطر واجب نہ ہوگا۔ اوراگر ایسے شوقیہ بنوالیے ہیں او رکبھی پہننے کی نوبت نہ آئی یعنی ضرورت سے زائد اور محض رکھے ہوئے ہیں، تو اس کی قیمت نصاب میں شمار ہوگی۔ اورمقدار نصاب کو پہنچنے کی صورت میں صدقہٴ فطر واجب ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند