عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 2839
عید کی نماز ایک ایسے اسکول میں پڑھنا کیسا ہے جو کھیتوں کے بیچ میں ہے اور وقف نہیں ہے؟ کچھ لوگ یہاں نماز عید کے جواز پر سوال کرتے ہیں۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔
عید کی نماز ایک ایسے اسکول میں پڑھنا کیسا ہے جو کھیتوں کے بیچ میں ہے اور وقف نہیں ہے؟ کچھ لوگ یہاں نماز عید کے جواز پر سوال کرتے ہیں۔ براہ کرم، اس کی وضاحت کریں۔
جواب نمبر: 2839
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 101/ ج= 98/ ج
عیدین کے دوگانہ کو شہر سے باہر نکل کر ادا کرنا مسنون ہے، خواہ عیدگاہ میں ادا کیا جائے یا کسی اور میدان میں، سنت بہرحال ادا ہوجائے گی۔ سنت کے ادا ہونے کے لیے زمین کا عیدکی نماز کے لیے وقف ہونا ضروری نہیں۔ بعض لوگوں کا اسکول کے صحن میں ادا کی ہوئی نماز کے بارے میں جواز یا عدمِ جواز کا سوال اٹھانا مسائل کی ناواقفیت کی بنا پر ہے: ثم خروجہ إلی الجبایة وھي العام أي في الصحراء والواجب مطلق التوجة والخروج إلیہا سنة قال الشامي، أي لا التوجّہ إلی خصوص الجبایة (الشامي: ط زکریا دیوبند، ج۳ ص۴۹)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند