• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 46519

    عنوان: جمعہ كی نماز كتنی مسجدوں میں پڑھی جاسكتی ہے؟

    سوال: صدر بازار شہر ٹونک میں منی ٹونک پر چار مساجد ہیں جن کے درمیان فاصلہ ۱۲۵ گزیا کچھ زیادہ ہی ہوگاجن میں سے دو مساجد میں جمعہ ہوتاہے دونوں ہی مساجد میں مصلیوں کی تعداد کثیر ہوتی ہے ، حتی کہ بعض مرتبہ جہاں جوتے اتارے جاتے ہیں وہاں بھی جمعہ ادا کرتے ہیں اور بعض مرتبہ ان مساجد میں جگہ نہ ملنے پر دوردراز کی مساجد میں جمعہ کے لیے بھاگنا دوڑنا پڑتاہے جن دو نوں مساجد میں جمعہ ہوتاہے ان میں سے ایک بازار کے وسط میں اور ایک شمالی سمت میں ہے اور ا ن دونوں کے درمیان ایک اور مسجد وقف ہے جہاں جماعت تبلیغ کا مرکز بھی ہے اور عین چوراہے پر واقع ہے ، مین بازار ہونے کی وجہ سے چاروں راستوں پر خوب آمد و رفت رہتی ہے، شہر کی بازار والی مسجد میں اور محلوں کی مساجد میں اضافہ آبادی کی بناء پر کوئی مسجد خالی نہیں رہتی ۔ اگر مرکز والی مسجد میں جمعہ جاری ہوجائے تو ان شاء اللہ ایک دو جمعے میں ہی مسجد نمازیوں سے بھر جائے گی، اس صورت حال کے مد نظر فقہ حنفی کی روشنی میں جواب سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 46519

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1154-886/B=9/1434 جب شہر کی ایک دو مساجد میں لوگ جمعہ کے لیے نہیں سماسکتے ہیں تو آپ متعدد مساجد کے اندر حتی کہ مرکز والی میں بھی جمعہ قائم کرسکتے ہیں، بلاکراہت جائز ہے۔ وتوٴدی الجمعة في مصر واحد بمواضع کثیرة مطلقا علی المذہب وعلیہ الفتوی (درمختار مع الشامي: ۱/۵۴۱ باب الجمعہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند