• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 172387

    عنوان: ممبر کی تیسری سیڑھی پر بیٹھ كر وعظ كہنا؟

    سوال: میرا سوال ہے کہ جمعہ کے دن خطبہ سے پہلے وعظ کے لیے ممبر کی تیسری سیڑی پر بیٹھنا کیسا ہے؟ اس کے متعلق وضاحت طلب ہے۔

    جواب نمبر: 172387

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1308-1077/H=11/1440

    ممبر کے جس درجہ (سیڑھی) پر بیٹھ کر سہولت ہو اس پر بیٹھ کر وعظ کرنے میں کچھ حرج نہیں۔

    -------------------------

    جواب درست ہے؛ البتہ بہتر یہ ہے کہ خطبہ کے علاوہ وعظ منبر سے ہٹ کر کیا جائے تاکہ خطبہ کے ساتھ التباس لازم نہ آئے۔ (ل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند