عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 179416
جواب نمبر: 17941622-Nov-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa: 792-120T/N=9/1441
فتوی اس لنک سے ڈاؤنلوڈ فرمائیں
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میرے
گاؤں میں مسجد ہے اس میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے۔ اب اس مسجد میں جمعہ کی نماز میں
پورے نماز ی نہیں آپاتے ہیں۔ ہاں باقی نمازوں کے لیے جگہ کافی ہے۔ گاؤں والے سوچ
رہے ہیں کہ اس مسجد کو شہید کرکے دوسری مسجد بنائیں لیکن وہاں پر مسجد کی توسیع کے
لیے زمین نہیں ہے۔ کیا دوسری جگہ مسجد بنا سکتے ہیں؟ اگر بنا سکتے ہیں تو پہلی
مسجد کو کیا کریں؟ پنج گانہ نماز میں تقریباً چار پانچ آدمی ہوتے ہیں۔(۲) دوسری بات یہ کہ کچھ آدمی مسجد کے
لیے زمین وقف کئے ہیں اس کی آمدنی مسجد کی ضروریات میں صرف ہوتی ہے کیا اس زمین کو
فروخت کرکے پیسہ کو مسجد بنانے میں صرف کرسکتے ہیں؟ یا زمین کے بدلہ زمین لے کر
مسجد بناسکتے ہیں؟ مسجد جہاں پر بنانے کا ارادہ ہے وہ زمین مہنگی ہے او رجو زمین
مسجد کی ہے وہ سستی ہے اب کیا کریں ہماری رہنمائی فرمائیں مہربانی ہوگی؟