عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 49378
جواب نمبر: 49378
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa ID: 1494-1494/M=1/1435-U عید کے دن مذکورہ دونوں چیزوں میں سے کوئی لازم اور واجب نہیں، اور ضروری سمجھنا غلط ہے، ہاں عید کے دن اپنے پاس موجودہ کپڑوں میں سے عمدہ کپڑا پہننا اور عید الفطر میں نماز سے پہلے میٹھی چیز کھاکر عیدگاہ جانا مستحب ہے، میٹھی چیز میں سویاں بھی داخل ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم عید الفطر کے دن طاق عدد کھجوریں کھاکر نماز کے لیے جایا کرتے تھے، لہٰذا کھجور اگر میسر ہو تو وہی افضل ہے،نیا کپڑا بنواکر پہننا بھی درست ہے: وندب یوم الفطر أکلہ حلوا وترًا․․․ قبل صلاتہا․․․ ولبسہ أحسن ثیابہ إلخ وفي الشامي: قال في فتح القدیر: ویستحب کون ذلک المطعوم حلوًا لما في البخاری: کان علیہ الصلاة والسلام لا یغدو یوم الفطر حتی یأکل تمرات ویأکلہن وترًا، قلت فالظاہر أن التمر أفضل․ (شامي)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند