• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 26016

    عنوان: عید کے دن تکبیر سے متعلق سوال ہے ۔ عام طورپر ہر فرض کے بعد امام ’ اللہ اکبر‘ کہتے ہیں اور مقتدی اس کی اتباع کرتے ہیں۔ میں شافعی حنفی کے مسلک کے مطابق جاننا چاہتاہوں کہ کس فرض نماز کے بعد امام کو یہ تکبیریں کہنی چاہئے؟ نیز عید الاضحی میں بھی کس وقت تکبیر کہنی جائے؟اگرامام تکبیر بھول جائے تو پھراس کیے لیے کیا کیا جائے؟

    سوال: عید کے دن تکبیر سے متعلق سوال ہے ۔ عام طورپر ہر فرض کے بعد امام ’ اللہ اکبر‘ کہتے ہیں اور مقتدی اس کی اتباع کرتے ہیں۔ میں شافعی حنفی کے مسلک کے مطابق جاننا چاہتاہوں کہ کس فرض نماز کے بعد امام کو یہ تکبیریں کہنی چاہئے؟ نیز عید الاضحی میں بھی کس وقت تکبیر کہنی جائے؟اگرامام تکبیر بھول جائے تو پھراس کیے لیے کیا کیا جائے؟

    جواب نمبر: 26016

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 1578=1196-10/1431

    ایام تشریق یعنی نویں ذی الحجہ کی فجر کی نماز سے تیرہویں ذی الحجہ کی عصر کی نماز تک ہرفرض نماز کے بعد بلند آواز سے تکبیر تشریق کہنا سنت ہے۔ اس کے علاوہ عیدالفطر کی نماز کے لیے جاتے وقت آہستہ آواز سے تکبیر کہنا اور بقرعید کی نماز کے لیے جاتے وقت بلند آواز سے کہنا سنت ہے اور دونوں کے خطبوں میں تشریق پڑھنا امام کے لیے سنت ہے۔
    ایام تشریق میں نماز کے بعد والی تکبیر امام کہنا اگر بھول جائے تو مقتدیوں کو چاہیے کہ فوراً تکبیر کہہ دیں یہ انتظار نہ کریں کہ جب امام کہے تب کہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند