عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 967
جمعہ کی کل کتنی رکعت ہوتی ہے؟ رہ نمائی فرمائیں۔ میں شافعی المسلک ہوں۔
جمعہ کی کل کتنی رکعت ہوتی ہے؟ رہ نمائی فرمائیں۔ میں شافعی المسلک ہوں۔
جواب نمبر: 96701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 680/ج = 680/ج)
جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت موٴکدہ اور جمعہ کے بعد مفتی بہ قول کے مطابق چھ رکعت ہیں، چار سنت موٴکدہ اور دو سنت غیر موٴکدہ، یہ مسلک احناف رحمہم اللہ کا ہے، اور اگر آپ اس سلسلہ میں اپنا مسلک دریافت کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے ہم مسلک دارالافتاء سے رجوع کریں، ہمارے یہاں سے صرف مسلک احناف پر فتویٰ دیا جاتا ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
جمعہ کے دن خطبہ کی اذان كس جگہ كھڑے ہوكر دی جائے؟
12184 مناظرمیرا سوال حج کے بارے میں ہے۔ اگر کوئی عورت حج کرنے جاتی ہے اور کسی بلڈنگ یا ہوٹل میں مکہ میں (بیت اللہ کے قریب) یا مدینہ میں (مسجد نبوی سے قریب)قیام کرتی ہے تو اس کو اپنی نماز ہوٹل کے کمرہ میں ادا کرنا بہتر ہے یا مسجد حرام یا مسجد نبوی (علیہ السلام) میں ادا کرنا بہتر ہے؟اسی طرح مردوں کے لیے کیا بہتر ہے؟ یہ عام دنوں کے بارے میں نیز جمعہ کی نماز کے بارے میں ہونا چاہیے۔ جلد جواب عنایت فرماویں کیوں کہ امسال ان شاء اللہ ہم حج بیت اللہ پر جارہے ہیں۔
3910 مناظرنمازِ جمعہ ایک مسجد میں دو یا تین بار جماعت سے پڑھنا کیسا ہے ؟
7049 مناظرمحترم و مکرم مفتی
صاحب، السلام علیکم ورحمہ الله وبرکاتہ، بعد سلام مسنون عرض یہ
ہے مغربی ممالک میں جمعہ کےدن کی چھٹی نہیں ہوتی ہے۔
اکثر لوگ کام پر جاتے ہیں اور دکان دفتر سے چھٹی لیکر جمعہ میں آتے ہیں
۔ ہماری مسجد میں مشاہدہ ہے کہ بہت سے لوگ اذان اول کے بعد ایسے کاموں میں
مشغول رہتے ہیں جو سعی کے خلاف ہے۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ اذان اول ۱۲:۱۵ کو ہوتی ہے جبکہ انکی چھٹی ۱۲ بجے، ۱۲:۱۵ کے بعد ہوتی ہے۔ لوگ گھر جاکر
ضروریات سے فارغ ہوجاتے ہیں تاکہ نماز کے بعد وہ دو بارہ کام پر جاسکیں۔
بندہ نے یہ بھی دیکھا کہ برطانیہ کی اکژ مسجدوں
میں جہاں جہاں جانا ہوا، جمعہ کے دن کی ترتیب یہ رہتی ہے کہ پہلے وعظ ونصیحت ہوتی ہے، پھر اذانِ اول، پھر سنتیں پھر اذان
ثانی و خطبہ۔ اس مسئلہ میں کچھ جستجو کے بعد بندہ نے
مندرجہ باتیں دیکھیں۔
۱ (حضرت
مفتی رشید احمد لدھیانوی نے احسن الفتاوی
میں لکھاہے کہ: آج کل نماز جمعہ سے قبل تقریر کا دستور ہوگیا ہے جسکی
وجہ سے اذان اول اور خطبہ کے درمیان بہت وقفہ رکھاجاتا ہے
جس کی وجہ سے لوگ اذان اول سنکر فوراً جمعہ کی تیاری میں مشغول نہیں
ہوتے انکے اس گناہ کا سبب مسجد کی منتظمہ ہے اس لیے منتظمہ بھی سخت گنہگار
ہوگی۔ .....
آپ کے علم میں یہ بات ہوگی کہ پاکستان میں ایک مستقل ?رویت ہلال کمیٹی? ہے جو کہ اسلامی رویت ہلال پر کام کرتی ہے اور مختلف اسلامی مہینوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کرتی ہے۔ ہم صوبہ سرحدپاکستان کے (پچاس فیصدلوگ)سرکاری کمیٹی کے اعلان کی پیروی نہیں کرتے ہیں، لیکن حقیقت میں مقامی کمیٹی کا قیام (ضلعی پیمانہ کے با اثر علمائے کرام )کے ذریعہ عمل میں آیا تھا اور وہ لوگوں سے حلف لے کر چاند کی گواہی لیتے ہیں اور اس کے بعد رمضان یا عید کے دن کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں،جو کہ عموماً رمضان یا عید کے دن کے باضابطہ اعلان سے ایک یا دودن پہلے ( سعودی عرب کے اعلان سے زیادہ قریب)ہوتا ہے۔ برائے کرم میری رہنمائی فرمائیں کہ آیا مقامی کمیٹی کا اعلان درست ہے یا ہم سرکاری اعلان کی پیروی کریں؟ مزید برآں کیا میں اس مقصد کے لیے سعودی عرب کی پیروی کرسکتا ہوں؟ اور اگر نہیں کرسکتا تو کیوں؟
2327 مناظرجمعہ کی اذان کے بعد خرید وفروخت کرنا؟
9846 مناظرمیں
سعودی عربیہ میں ہوتاہوں یہاں پر جمعہ کو زوال کا وقت ختم ہوتی ہی امام صاحب خطبہ
شروع کردیتے ہیں۔ تو اس صورت میں شروع کی چار سنتیں کب ادا کریں؟