عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 605831
گاؤں میں دوسری جامع مسجد بنانا كیسا ہے؟
یہ ہے کہ ہماری گاوں کی آبادی لگ بگ چھ ہزار ہے اور ہمارے میں گاوں میں ایک جامع پہلے سے ہے جو آج سے تقریباً تیرہ (13) سال پہلے بنائی گئی تھی اور کگ بگ دو کلو میٹر دور ٹون میں دو جامع ہے اور اب ہمارے گاوں والے دوسری جامع بناناچاہتے ہیں ۔ اب سوال یہ ہے کہ کیا یہاں پہ جامع بنانا جائز ہے یا نہیں ؟ مہربانی کر کے جواب عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 605831
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1006-818/M=01/1443
آپ کا گاوٴں اگر آبادی وغیرہ کے لحاظ سے قریہ کبیرہ ہے اور جواز جمعہ کے شرائط پائے جاتے ہیں تو گاوٴں کی دوسری مسجد یا دوسرے مقام پر جمعہ قائم کرسکتے ہیں۔ اگر جگہ کی تنگی وغیرہ کا کوئی مسئلہ نہیں ہے تو اچھا یہ ہے کہ ایک ہی جگہ جمعہ قائم کیا جائے تاکہ مسلمانوں کی اجتماعیت کا مظاہر ہو۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند