عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 35910
جواب نمبر: 35910
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 83=57-1/1433 اولاً تو آپ لوگ کوشش اس بات کی کریں کہ مسجد جاکر جمعہ ادا کرنے کی چھٹی آپ لوگوں کو مل جائے۔ اگر اس کی کوشش میں کامیابی نہ ہو اور آپ کا اسکول شہر کے حدود میں آتا ہے تو اسکول کے اندر بھی آپ لوگ جمعہ ادا کرسکتے ہیں، امام کے علاوہ کم ازکم تین مقتدی اور ہونا ضروری ہے اور جمعہ کی نماز جماعت کے ساتھ ادا کی جائے، تنہا پڑھنے سے ادا نہ ہوگی، نیز جمعہ سے پہلے خطبہ کا پڑھنا بھی ضروری ہے، اگر آپ کا ساتھی خطبہ پڑھ کر صحیح قرآن کے ساتھ نماز جمعہ پڑھادے تو آپ لوگوں کا جمعہ صحیح ہوجائے گا، البتہ مسجد میں جمعہ پڑھنے کا جو ثواب تھا اس سے محرومی رہے گی، نیز امام اگر داڑھی نہ رکھتا ہوگا تو اس کی امامت مکروہ تحریمی ہوگی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند