عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 35402
جواب نمبر: 35402
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 1794=1794-12/1432 جمعہ کا خطبہ خالص عربی زبان میں ہونا مسنون ہے، عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں خطبہ پڑھنا مکروہ ہے، صحابہٴ کرام نے مختلف عجمی ملکوں کو فتح کیا لیکن کبھی کسی ملک میں عربی کے علاوہ کسی اور زبان میں خطبہ نہیں دیا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند