عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 17264
میں
نے کسی کتاب میں پڑھا ہے کہ اشراق کی نماز عید کے دن نہیں پڑھنا چاہیے (کیوں کہ
عید کے دن فجر اور عید کی نماز کے بیچ میں کوئی نماز نہیں ہے)کیا یہ درست ہے؟
میں
نے کسی کتاب میں پڑھا ہے کہ اشراق کی نماز عید کے دن نہیں پڑھنا چاہیے (کیوں کہ
عید کے دن فجر اور عید کی نماز کے بیچ میں کوئی نماز نہیں ہے)کیا یہ درست ہے؟
جواب نمبر: 17264
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م):1656=1656-11/1430
جہاں عید کی نماز پڑھی جائے وہاں اس دن عید کی نماز سے پہلے اور بعد کوئی نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے، ہاں عید کی نماز کے بعد گھر میںآ کر نماز پڑھنا مکروہ نہیں، اور قبل نماز عید گھر میں بھی مکروہ ہے: ولا یتنفل قبلھا مطلقاً․․ وکذا لا یتنفل بعدہا في مصلاہا فإنہ مکروہ عندالعامے وإن تنفل بعدہا في البیت جاز إلخ (درمختار)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند