• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 43365

    عنوان: جس طرح سے جمعہ و عیدین کا خطبہ بیٹھ کر سننا بہتر ہے تو کیا اسی طرح نکاح کا خطبہ بھی بیٹھ کر ہی سننا چاہیے؟

    سوال: جس طرح سے جمعہ و عیدین کا خطبہ بیٹھ کر سننا بہتر ہے تو کیا اسی طرح نکاح کا خطبہ بھی بیٹھ کر ہی سننا چاہیے؟

    جواب نمبر: 43365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 197-143/L=3/1434 جس طرح جمعہ وعیدین کا خطبہ سننا واجب ہے، اسی طرح نکاح کے خطبہ کا سننا بھی واجب ہے، وکذا یجب الاستماع لسائر الخطب کخطبة نکاح وخطبة عید وختم علی المعتمد (درمختار مع الشامی: ۳/۳۶) اور اس میں شبہ نہیں کہ کماحقہ سننا اسی وقت ہوگا جب کہ بیٹھ کر بغور سنا جائے اس لیے خطبہٴ نکاح بھی بیٹھ کر بغور سننا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند