• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 42685

    عنوان: جمعہ کی نماز فجر

    سوال: حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز فجر میں مندرجہ ذیل سورتیں پڑھتے تھے: (۱) سورہٴ الم سجدہ (۲) سورہٴ انسان (دہر) میرا سوال یہ ہے کہ ہمارے یہاں اس کا اہتمام کیوں نہیں ہے؟

    جواب نمبر: 42685

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1713-1713/M=1/1434 آپ کے یہاں اہتمام کیوں نہیں ہے یہ ہم کیا جانیں؟ یہ تو آپ ہی بتائیں گے کہ آپ کے یہاں لوگ کیوں اس پر عمل نہیں کرتے، بہرحال اگر اہتمام نہیں ہے تو کرنا چاہیے لیکن یہ مستحب امر ہے اس پر ایسا التزام کہ واجب سمجھا جانے لگے یہ بھی غلط ہے کبھی کبھی ترک کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند