عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 604738
نمازِ جمعہ ایک مسجد میں دو یا تین بار جماعت سے پڑھنا کیسا ہے ؟
کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان کرام مسلہ ذیل میں جیسے ہندوستان میں کورونا بیماری پھیل رہی ہے گورمنٹ نے مسجدوں میں پانچ آدمی کو نمازِ پڑنے کی اجازت دی ہے اور اگر اسے زیادہ نمازی ہوتے ہیں تو پولیس سختی کرتی ہے دیگر مسجدوں میں پولیس نے مارپیٹ بھی کی ہے اور مسجد کا عام دروازہ بند ہے پہلی جمعہ کی نماز جماعت سے ہوئی کچھ دیر بعد دوسری جماعت اسی مسجد میں کرتے ہیں کچھ دیر بعد تیسری نماز جماعت سے کرتے ہیں کیا ایک مسجد میں ایک بار جمعے کی نماز ادا کرنے کے بعد دو یا تین جمعے کی نمازِ جماعت سے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں قرآن حدیث کی روشنی جواب عنایت فرمائیں ۔
جواب نمبر: 604738
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1150-263/H=10/1442
ایک مرتبہ جماعت کرنے کے بعد دوسری یا تیسری جماعت نہ کی جائے؛ بلکہ مسجد کے علاوہ کسی ہال یا باہری بیٹھک وغیرہ جیسے مقامات پر جمعہ کا انتظام کرکے اداء کرلیا کریں۔ اس سلسلہ میں دارالعلوم کی ویب سائٹ پر تفصیلی فتویٰ موجود ہے اس کو ملاحظہ کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند