عبادات >> جمعہ و عیدین
سوال نمبر: 603537
1 کیا جمعہ کی اذان کے بعد کام کرنا حرام ہے ؟ 2 }میں ملازمت کرتا ہوں ہمارے یہاں جمعہ کی اذان ۱۲:۳۰منت اور جماعت ۱:۳۰منت میں ہوتی ہے میں جماعت سے آدھے گھنٹے پہلے جاتا ہوں تو کیا میرے آدھے گھنٹے دیر سے جانا حرام ہوگا؟ ۳ }میرے دل میں خیال آیا رہا ہے کی جو آدھے گھنٹہ دیر سے جا رہا ہوں اس وقت کا پیسہ جوڑکر بغیر ثواب کی نیت غریبوں کو دے دو کیا یہ درست ہے ؟
جواب نمبر: 603537
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:623-438/sd=8/1442
جمعہ کی اذان اول اور خطبہ کے درمیان ایک گھنٹے کا فاصلہ بہت زیادہ ہے،آپ مسجد کمیٹی سے کہیں کہ اس فاصلہ کو کم کریں، تاکہ لوگ گنا ہ سے بچ سکیں ، آدھا گھنٹے کا فاصلہ کافی ہوتا ہے۔ (مستفاد از احسن الفتاوی:۱۲۴/۴، کراچی، فتاوی عثمانی: ۵۴۶/۱، کراچی)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند