• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 60191

    عنوان: جمعہ کے دن امام صاحب اردو میں تقریر کررہے ہوں، ایسے وقت میں کیا کوئی شخص تلاوت قرآن شریف اور سورة کہف پڑھ سکتاہے ؟ اور تحیتہ الوضو اور تحیتہ المسجد نماز پڑھ سکتاہے کیا ؟اور یہ عمل کیا شریعت کے خلاف تو نہیں؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: جمعہ کے دن امام صاحب اردو میں تقریر کررہے ہوں، ایسے وقت میں کیا کوئی شخص تلاوت قرآن شریف اور سورة کہف پڑھ سکتاہے ؟ اور تحیتہ الوضو اور تحیتہ المسجد نماز پڑھ سکتاہے کیا ؟اور یہ عمل کیا شریعت کے خلاف تو نہیں؟براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 60191

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 674-639/Sn=10/1436-U امام صاحب کی اردو تقریر کے دوران تلاوت کرنے، تحیة الوضوء اور تحیة المسجد پڑھنے کی گنجائش ہے، یہ شریعت کے خلاف نہیں ہے؛ لیکن بہتر یہ ہے کہ آپ یہ چیزیں پہلے کرلیں، ایسی صورت میں آپ اطمینان کے ساتھ یہ امور انجام دے سکیں گے، تقریر کے دوران کرنے سے تلاوت ونماز میں خلل ہوسکتا ہے، نیز پہلے اداکرلینے کی صورت میں امام صاحب کی تقریر اور دین کی باتوں سے آپ بھی مستفیض ہوسکیں گے، اس سے آپ کا ایمان تازہ ہوگا، نفس کی اصلاح ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند