• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 54996

    عنوان: سدرہ نام ركھنا كیسا ہے؟

    سوال: ہم نے اپنی بیٹی کا نام سدرہ حسین رکھا ہے جس کے معنی بڑے پیر کا ہے۔ کیا یہ نام صحیح ہے یا نہیں؟یا دوسرانام رکھوں؟کوئی اچھا سا نام تجویز فرمائیں۔ میری بیٹی کی پیدائش سترہ ستمبر 2011 ، دن اتوار نو بج کر پچپن منٹ پر ہے۔

    جواب نمبر: 54996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1396-937/L=11/1435-U ”سدرہ“ بیری کے درخت کا نام ہے، یہ نام رکھا جاسکتا ہے، تاہم اگر اس کی جگہ حفصہ، عائشہ، رقیہ، زینب، جویریہ، وغیرہ ناموں سے کوئی نام رکھ دیا جائے تو یہ بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند