• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 11023

    عنوان:

    ایک شخص نے اپنے بیٹے کا نام عکاشہ رکھا ہے لیکن اس کو معنی کا پتہ نہیں۔ تو وہ یہ کہتاہے کہ ایک صحابی ( رضی اللہ تعالی عنہ) کا نام ہے اور وہ غزوہ احد میں شریک تھے۔ اس نام کا معنی بتادیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11023

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 419=289/ھ

    عکاشہ نام بیٹے کا تجویز کیا، ماشاء اللہ بہت مبارک نام ہے، نام کے مبارک ومسعود ہونے میں تو اتنا ہی کافی ہے کہ ایک جلیل القدر صحابیٴ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے نام نامی سے مطابقت ہے، اس نام (عکاشہ) کے لغوی معنیٰ معلوم نہیں اور نہ اس وقت سرسری تلاش سے مل سکے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند