• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 601272

    عنوان:

    عائضہ ارم نام کا مطلب اور اس کی اسپیلنگ

    سوال:

    میری بیٹی کا نام عائضہ ارم (Aaiza erum)ہے، بتائیں کہ کیا یہ نام درست ہے؟ اس کے معنی بھی بتائیں۔ کونسی اسپیلنگ درست ہے؟Aaiza؟ یا aiza؟ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 601272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:258-177/sn=4/1442

     (الف) عائضہ(بالضاد) کا معنی ہے بدلہ دینے والی، اور عائذہ(بالذال) کا معنی ہے پناہ مانگنے والی،"ارم"مجازاً بہشت کو کہاجاتا ہے ؛ لیکن یہ درحقیقت نمرود کی بنائی ہوئی "جنت" کا نام ہے ، نیز اس نام سے ایک قوم گزری ہے جس پرنافرمانی کی بنا پر اللہ کا عذاب نازل ہوا تھا۔(دیکھیں: ترجمہ شیخ الہند:790،تفسیر معارف القرآن8/741،اور فیرو اللغات وغیرہ) بہرحال یہ نام رکھنے کی گنجائش ہے ؛ باقی اگر اس کے بہ جائے حضرات صحابیات یا امت کی برگزیدہ خواتین کے ناموں پر نام تجویز کریں تو زیادہ بہتر ہے ۔چند نام ذیل میں ذکرکئے جاتے ہیں : حَمنہ،جویریہ،صفیہ، فاطمہ، عائشہ، سودہ، شفا ، زِنّیرہ، عاتکہ ، اسما، رابعہ ، امة اللہ وغیرہ۔(2) اول الذکر اسپیلنگ زیادہ صحیح ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند