• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 57489

    عنوان: قاسم کیا مطلب ہے؟

    سوال: میرے گھر میں لڑکا پیدا ہوا ہے21 دسمبر 2014 کو ،بعد مغرب۔ میں نے اس کا نام ” محمد قاسم “ رکھاہے اور عقیقہ کیا ہے۔ (۱) سوال یہ ہے کہ ”محمد قاسم “ نام رکھنا کیسا ہے؟ (۲) آپ مجھے 22 دسمبر ، دوشنبہ کے دن ، عربی مہینے اور چاند کی تاریخ بتائیں۔ (۳) قاسم کیا مطلب ہے؟

    جواب نمبر: 57489

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 302-292/B=4/1436-U اللہ مبارک کرے، اس کی عمر میں برکت عطا فرمائے رزق وافر سے نوازے، محمد قاسم بالکل صحیح نام آپ نے رکھا ہے۔ (۲) ۲۲/ دسمبر کو ۲۸/ صفر المظفر تھی۔ (۳) قاسم کے معنی: تقسیم کرنے والا، بانٹنے والا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند