• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 604935

    عنوان:

    رفیدة اور دجانہ نام کی تحقیق

    سوال:

    لڑکی کا نام (رُفیدہ Rufaida) صحیح ہے یا (رفیدہ Rafida)صحیح ہے اس کا صحیح تلفظ اور اسپیلنگ بتائیں ۔اسی طرح لڑکے کے لئے محمد ارمیا اور محمد دجانہ نام رکھاجا سکتا ہے کیا؟ رہنمائی کریں جزاک اللہ

    جواب نمبر: 604935

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:823-552/sn=10/1442

     (1)رُفَیدة Rufaidahرفِیدة(Rafeedah)لڑکی کے لئے ددونوں نام صحیح ہیں؛ البتہ اول الذکر یعنی رُفَیدہ(Rufaidah) زیادہ بہتر ہے، یہ ایک برگزیدہ صحابیہ کا نام رہا ہے۔

    (2) محمد اِرمیا نام رکھ سکتے ہیں، مؤرخین کے مطابق ”اِرمیا“ ایک نبی کا نام رہا ہے۔(تاریخ دمشق8/27، مطبوعہ: دارالفکر ،بیروت) اسی طرح محمد دجانہ بھی نام رکھ سکتے ہیں؛ البتہ اگر” دجانہ“ کو ”ابو دجانہ“ کردیں یعنی محمد ابو دجانہ رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔ ”ابودجانہ“ ایک بہادر صحابی کا نام رہا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند