• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 31695

    عنوان: اسلامی نام

    سوال: ان ناموں کے معنی کیا ہیں؟یہ نان رکھنے میں کوئی حرج تو نہیں؟ (۱) عابدہ (۲) سیرینہ (۳) اذا/عذا ( ممکنہ تلفظ جو بھی ہو، اس پر غور فرمائیں.

    جواب نمبر: 31695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 790=790-5/1432 ”عَابِدَة“ کا معنی عبادت گزار خاتون۔ سیرینہ: اس کا معنی نہ مل سکا، عیسائی خواتین کے نام اس طرح کے ملتے ہیں۔ أذیً: گندی چیز، تکلیف العَذا: عَذَاة کی جمع ہے، اس کا معنی پاکیزہ اچھی پیداوار والی زمین (المعجم الوسیط) ان میں سے ”عابدة“ بہت اچھا نام ہے، نیز ”عذا“ کا معنی بھی اچھا ہے، یہ نام بھی رکھا جاسکتا ہے اور باقی نام مناسب نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند