• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 54841

    عنوان: بیٹی کا نام ” بریرہ “ کیسا ہے؟ براہ کرم، کچھ تفصیل بتائیں۔

    سوال: بیٹی کا نام ” بریرہ “ کیسا ہے؟ براہ کرم، کچھ تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 54841

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 28-28/Sn=11/1435-U ”بریرہ “ اچھا نام ہے، یہ ایک مشہور صحابیہ گزری ہیں، جو ابتداء باندھی تھیں، بعد میں ام الموٴمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے انھیں آزاد کیا، انہی کے بارے میں مشہور واقعہ کتب حدیث وسیر میں منقول ہے کہ جب آزاد ہوئیں تو شریعت کے ضابطے کے مطابق ان کو اپنے شوہر حضرت مغیث رضی اللہ عنہ کے نکاح میں رہنے اور نہ رہنے کا اختیار ملا تو انھوں نے علاحدگی کو پسند نہیں کیا، اس پر حضرت مغیث (جو حضرت بریرہ رضی اللہ عنہ سے بہت محبت کرتے تھے) کو بہت صدمہ ہوا، اور رونے لگے تو اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا کہ مغیث کے پاس رہ جاوٴ، اس پر حضرت بریرہ نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا کہ اے اللہ کے رسول آپ مجھے حکم دے رہے ہیں؟ تو اللہ کے رسول نے فرمایا میں حکم نہیں دے رہا ہوں؛ بلکہ میں سفارش کررہا ہوں، اس پر حضرت بریرہ نے کہا: تو پھر میں ان کے پاس نہ رہوں گی (ماخوذ از اسد الغابہ، الاکمال فی اسماء الرجال، اعلام النساء)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند