• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 35965

    عنوان: ”رافعہ“ نام رکھنا مناسب نہیں

    سوال: اللہ کے فضل و کرم سے میرے گھرمیں رمضان میں ایک لڑکی پیدا ہوئی ہے، مجھے اللہ پاک کا صفاتی نام ” رافعہ “ بہت اچھا لگ رہا ہے، کیا میں اپنی لڑکی کا نام رافعہ رکھ سکتاہوں؟اس نیت سے کہ اللہ پاک اس کے ذریعہ سے اسلام کو بلندی عطا فرمائیں گے اور اللہ کا نام رکھنے پر حدیث شریف میں جو فضیلت آئی ہے، کیا وہ فضیلت حاصل ہوگی؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 35965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 103=57-2/1433 لڑکی کا ”رافعہ“ نام رکھنا مناسب نہیں، آپ اس کی جگہ رابعہ، عائشہ، سارہ، میمونہ، وغیرہ ناموں میں سے کوئی نام رکھ دیں: عن جابر رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: لأنہین أن یسمی رافع، وبرکة ویسار․ (ترمذی شریف: ۲/۱۱۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند