• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 173436

    عنوان: لڑکے کا نام افنان رکھنا کیساہے؟

    سوال: لڑکے کا نام افنان رکھنا کیساہے؟ افنان کا معنا اور مطلب کیاہے؟ جب کہ قران میں اس کا ذکر ہے۔ذواتاافنان(سورةالرحمان میں۔

    جواب نمبر: 173436

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 54-50/D=01/1441

    افنان - فن کی جمع ہے، جس کے معنی ہیں: درخت کی سیدھی شاخ، اس طرح کا نام رکھنا اگرچہ منع نہیں ہے، لیکن زیادہ بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام، صحابہ وتابعین ، اور بزرگان دین کے ناموں کو اختیار کیا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند